+100%-
  • متن
  • Plus
  • Minus

ڈیمینشیا اوراس سے متعلقہ خطرات کوسمجھنا

مختلف علامات جو کہ دماغ کو متاثر کونے والے امراض کی وجہ سے ہوتی ہیں ان کیلئے ڈیمینشیا ایک مجموعی اصطلاح ہے۔ ڈیمینشیا ہرایک پرمختلف طریقے سے اثرانداز ہوتا ہے، لیکن ڈیمینشیا میں مبتلا ز یادہ تر افراد کی یاداشت چلی جاتی ہے، قوت فیصلہ اور استدلال ختم ہوجاتی ہے، اور ان کے مزاج اور روئیے میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

بہت سے ڈیمینشیا، جیسے کہ ایلز ہائمر کی بیماری، کی 3 خصوصیات ہیں۔

  1. بتدر یج بڑھنے والا: جیسے جیسے دماغ کےمز ید خلیوں کو نقصان پہنچتا جاتا ہے اور آخرکار وہ مر جاتے ہیں و یسے ویسے علامات میں آہستہ آہستہ بگاڑ پیدا ہوتا جاتا ہے۔
  2. تنزل پذیر: فرد کے دماغی خلیوں )نیوران( میں بگاڑ پیدا ہوتا جاتا ہے یا وہ خراب ہو جاتے ہیں۔
  3. ناقابل واپسی: ز یادہ ترڈیمینشیا، جس میں ایلز ہائمر کی بیماری بھی شامل ہے، سے ہونے والے نقصان کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔

ڈیمینشیا ہم سب کو کیسے متاثر کرتا ہے اس بارے میں یہ ویڈیو دیکھیں– “ڈیمینشیا بائی دی نمبرز (”Dementia by the Numbers“)

ممکن ہے کہ آپ ہمارے  آن لائن لرننگ کورس کے ذریعہ ”Understanding dementia and its associated risks“ کے بارے میں مز ید جاننا چاہیں

مز ید سیکھیں

اکثرپوچھے جانےوالےسوالات

ایلزہائمر اورڈیمینشیا میں کیا فرق ہے؟
ڈیمینشیا کا لفظ مختلف علامات کے مجموعےکو بیان کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈیمینشیا کی مختلف صورت احوال کی علامات ایک دوسرے سے بہت مختلف ہو سکتی ہیں اوراس میں یاداشت کا چلے جانا، پر یشانی، اور مزاج اور روئیے میں تبدیلیاں شامل ہو سکتی ہیں۔

ڈیمینشیا بہت سی مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہوسکتا ہے، جس میں ایلزہائمر کی بیماری سب سے عام ہے۔ دیگر بیمار یاں جن کی وجہ سے ڈیمینشیا ہوتا ہے ان میں و یسکیولر (vascular) ڈیمینشیا، لیوی باڈیز (Lewy bodies) ڈیمینشیا اور فرنٹوٹیمپرل (frontotemporal) ڈیمینشیا شامل ہیں۔ کچھ صورتوں میں، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ڈیمینشیا دونوں ایلز ہائمر کی بیماری اور و یسکیولر ڈیمینشیا یا لیوی باڈیز ڈیمیشیا کی وجہ سے ہوا ہے ۔ ممکن ہے کہ آپ نے سنا ہو اسے مکسڈ ڈیمینشیا کہا جاتا ہے۔
میں چیزوں کو بھولتی رہتی/بھولتا رہتا ہوں، کیا میں ایلز ہائمرز میں مبتلا ہوں؟
ہم میں سے ز یادہ تر افراد روزانہ چیز یں بھول جاتے ہیں، جیسے کہ لوگوں کے نام یا ہم نے اپنی چابیاں کہاں رکھی ہیں، لیکن یہ زندگی کاحصہ ہے اور یہ ضروری نہیں ہے کہ یہ ایلز ہائمرز یا ڈیمینشیا کی علامت ہو۔ ڈیمینشیا میں، یاداشت کا چلا جانا کبھی کبھار چیزوں کو بھول جانے کے مقابلے میں ز یادہ سنگین ہوتا ہے– یہ یاداشت کا چلے جانا ہی ہے جو روزمرہ کی زندگی میں مداخلت کا باعث بنتا ہے۔ لوگ بھولنا شروع کیوں کر دیتے ہیں اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ادو یات یاداشت کو متاثر کر سکتی ہیں۔ پژمردگی، بے چینی، وٹامن کی کمی بھی بھولنے کی عادت کا باعث بنتے ہیں، اسلئے بیماری کی صحیح تشخیص کروانا ضروری ہے۔ اگر آپ اپنی یاداشت کے بارے میں پریشان ہیں، تو اپنے فیملی ڈاکٹرسے مشورہ کرنا اچھی بات ہے۔
میں اپنے ڈیمینشیا کے خطرے کو کیسےکم کرسکتی/سکتا ہوں؟
ڈیمینشیا سے بچنے کا کوئی یقینی طریق کار نہیں ہے، لیکن ہمیں ڈیمینشیا سے متعلقہ خطرے والے کچھ عوامل کے بارے میں معلوم ہے، اور ان میں تبدیلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ یہ خطرے والے عوامل بالکل وہی ہیں جو دل اورخون کی ور یدوں سے متعلقہ بیماری کیلئے ہیں (جیسے کہ دل کی بیماری اور فالج)۔ صحت مندانہ طرز زندگی گزارنے اور باقاعدگی سے ورزش کرنے کے ذر یعے آپ اپنے ان بیمار یوں کے خطرے میں کمی کر سکتے ہیں، اورممکنہ طور پر آپ اپنے ڈیمینشیا کے خطرے میں کمی بھی کرسکتے ہیں۔

صحت مند رہنےکیلئے:
• سگریٹ نوشی نہ کر یں
• چست رہیں اورباقاعدگی سے ورزش کریں
• صحت بخش وزن برقرار رکھیں
• صحت بخش متوازن خوراک کھائیں
• صرف تجو یزکردہ حدود کےمطابق شراب پیئیں
• ہائی بلڈ پریشر پرقابو پائیں
• کولیسٹرول کو صحت بخش درجے پربرقرار رکھیں۔
اگرمیرے ماں، باپ میں سے کسی ایک کو ڈیمینشیا ہو گیا ہے تو میں اس صورت میں کیا کروں؟
® First Link مدد اورعلم کیلئے ڈیمینشیا والے افراد اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے افراد کا رابطہ کروانے میں مدد کرتا ہے تاکہ ہر کوئی اس بیماری سے متعلقہ تبدیلیوں سے بہتر طور پر نمٹ سکے۔

اس کی پیشکش اونٹاریو بھر کی ایلز ہائمر سوسائٹیز کی جانب سے کی گئی ہے، ®First Link ڈیمینشیا والےافراد اور ان کی دیکھ
بھال کرنے والے افراد کی مندرجہ ذیل میں مدد کرے گا:

• ڈیمینشیا کو سمجھنا، اس میں کیا متوقع ہے اور اس سے کیسے نمٹنا ہے
• ڈیمینشیا کی علامات سے نمٹنا اور زندگی کے معیار کو بہتر بنانا
• اپنی کمیونٹی میں صحت کی نگہداشت کے نظام، خدمات اور مدد کے بارے میں جاننا
• ڈیمینشیا میں مبتلا دیگر افراد کے ساتھ رابطے قائم کروانا
• جاری شدہ مدد حاصل کرنا تاکہ وہ لوگ جنہیں خواہ ڈیمینشیا ہو یا وہ کسی ڈیمینشیا والے فرد کی دیکھ بھال کرنے والے لوگ ہوں وہ ز یادہ پراعتماد محسوس کریں

کسی مخصوص ایلز ہائمر سوسائئی کے پروگراموں اورخدمات پرمزید معلومات کیلئے www.AlzheimerOntario.ca ویب سائٹ کا جائزہ لیں